عصرِ اولیٰ
موسیٰ بن نصیر‘ اور ’طارق بن زیاد‘ کی واپسی کے بعد 714ء سے 756ء تک 43 سالوں میں ملک سیاسی حوالے سے عدم اِستحکام کا شکار رہا اُس دوران میں کل 22 گورنر اندلس میں مقرر ہوئے
دورِ بنو اُمیہ
40 ہجری سے 132 ہجری تک عالمِ اِسلام پر حکمرانی کے بعد جب اموی دورِ خلافت کا خاتمہ ہوا اور بنو عباس نے غلبہ پانے کے بعد شاہی خاندان کے اَفراد کو چن چن کر قتل کرنا شروع کیا تو اموی خاندان کے چند اَفراد بمشکل جان بچا سکے
اُنہی بچ نکلنے والوں میں سے ’ہشام بن عبدالملک‘ کا 20 سالہ نوجوان پوتا ’عبدالرحمن اول‘ بھی تھا جس کی ماں ’قیوطہ‘ افریقہ کے بربری قبیلہ ’نفرہ‘ سے تعلق رکھتی تھی عبدالرحمن اول نے عباسیوں کے مظالم سے بچنے کے لیے افریقہ کا رُخ کیا
تاریخ اُسے ’عبدالرحمن الداخل‘ کے نام سے یاد کرتی ہے اُس نے اندلس پر 756ء سے 788ء تک کل 32 سال حکومت کی اس دوران میں اُس نے مقامی اُمراء کی بغاوتوں کو فرو کرنے کے علاوہ فرانس کے بادشاہ ’شارلیمان‘ کا حملہ بھی بری طرح پسپا کیا
طوائفُ الملوکی کا پہلا دور
جزیرہ نما آئبیریا (یعنی جدید پرتگال اور ہسپانیہ) کی آزاد مسلم ریاست تھی جو 1009ء اور 1031ء کے درمیان میں اموی خلافت کے زوال سے ابھری تھی۔ ایسی کوچک ریاستیں اندلس کی تاریخ کی ایک بار بار خصوصیت تھی 11 ویں صدی عیسوی کے آخر میں المُرابطون کے ذریعہ مغلوب ہوئی